اتنا بیوقوف نہیں خود اپنی ہی فلم میں اداکاری کروں‘ کرن جوہر

میرے مداح مجھے اداکار کے بجائے پروڈیوسر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں

اتوار 28 جون 2015 10:44

اتنا بیوقوف نہیں خود اپنی ہی فلم میں اداکاری کروں‘ کرن جوہر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) بولی وڈ کے ہدایت کار، اداکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ اتنے بیوقوف نہیں کہ خود اپنی ہی فلم میں اداکاری کریں۔کرن جوہر نے حال ہی میں ہدایت کار انوراگ کشپ کی فلم' بومبے ویلوٹ' میں ولن کا اہم کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کی البتہ کرن جوہر کی اداکاری کو شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین کی بھی بھر پور داد وصول ہوئی۔

کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی اداکاری سے خوش نہیں جس کی وجہ سے وہ آئندہ اداکاری نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنے بیوقوف نہیں کہ خود اپنی پروڈکشن میں اداکاری کریں، البتہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ کوئی اور انہیں فلم کی آفر دے جسے وہ منع کر سکیں۔کرن کا مزید کہنا تھا کہ شاید مداح انہیں اداکار کے بجائے پروڈیوسر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :