قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ لاہور میں شروع ہوگا
اتوار 28 جون 2015 11:13
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ جولائی میں لاہور میں لگایا جائے گا۔
(جاری ہے)
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف نے بتایا کہ ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں لگایا جا رہا ہے یہ چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں تائیوان میں منعقد ہوگی جس میں6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، جاپان، کوریا، تائیوان، چین اور فلپائن شامل ہیں اور چیمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیمیں عالمی بیس بال کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے 27 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، خیبرپختونخواہ، پنجاب اور اسلام آباد کے کھلاڑی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو بیٹنگ کوچ سرفراز احمد، پچینگ کوچ بابر شیرازی اور فیلڈنگ کوچ احسن بلال تربیت دیں گے،جبکہ ہیڈکوچ کے فرائض مصدق حنیف خود انجام دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.