قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 جولائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی

اتوار 28 جون 2015 11:15

قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 جولائی کو ہالینڈ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 23 جولائی کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق عالمی جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ 25 جولائی سے 27جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی، جس میں جونیئر کھلاڑی طیب اسلم ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ عباس شوکت اور احسن ایاز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رمضان المبارک کی وجہ سے صبح کی بجائے رات کو جاری ہے اور قومی کھلاڑی رات 11 سے 2 بجے تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :