اداکارہ نور نے چوتھی شادی کرلی ‘ ذرائع

اتوار 28 جون 2015 11:23

اداکارہ نور نے چوتھی شادی کرلی ‘ ذرائع

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) اداکارہ نور نے چوتھی شادی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق فلم سٹار نور نے اپنے تیسرے شوہر عون چوہدری سے طلا ق لیکر ولی خان سے شادی کرلی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور نے پانچ ماہ قبل ولی خان سے شادی کرلی تھی اور اب دونوں شادی کے بعد ڈیفنس فیز 5میں رہائش اختیا رکئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ نور اور ولی خان کے درمیان تقریباً نو ماہ قبل فلم” عشق پازیٹو“کی شوٹنگ کے درمیان محبت پروان چڑھی جس کے بعد دونوں نے شادی کافیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق نور نے پانچ ماہ قبل سب سے چھپ کر شادی کرلی تھی ۔اس حوالے سے اداکارہ نور کی مبینہ شادی کے حوالے سے اداکارہ کا موقف جاننے کیلئے جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی جوا ب نہیں دیا ۔