تین قومی کھلاڑی عید الفطر کے بعد مکٹورین اوپن اور میلبورن اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

اتوار 28 جون 2015 11:45

تین قومی کھلاڑی عید الفطر کے بعد مکٹورین اوپن اور میلبورن اوپن سکواش ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) قومی تین کھلاڑی عید الفطر کے بعد مکٹورین اوپن اور ملبورن اوپن میں شرکت کریں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق مکٹورین اوپن 25 سے 30 جولائی جبکہ ملبورن اوپن ایک سے 5 اگست تک آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی جس میں ناصر اقبال‘ فرحان زمان اور دانش اطلس پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ تینوں کھلاڑیوں کیلئے اہم ہے۔ دونوں ایونٹس میں کھلاڑی اپنی رینکنگ میں بہتری لاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :