دورہ زمبابوے کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان پیر کو ہو گا

اتوار 28 جون 2015 11:47

دورہ زمبابوے کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان پیر کو ہو گا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آئندہ ماہ دورہ زمبابوے کے حوالے سے تمام تر شکوک و شبہات کلیئر ہو گئے۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ سینیئر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس پیر کو دہلی میں ہو گا جس میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سلیکشن کمیٹی سہ ملکی سیریز کیلئے بھارت اے ٹیم کا بھی اعلان کرے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹین سپورٹس سے جاری تنازع کے باعث اس سیریز پر شکوک و شبہات چھائے ہوئے تھے لیکن اب معاملہ کلیئر ہو گیا ہے اور بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ بھارتی ٹیم زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی

متعلقہ عنوان :