سپیشل اولمپکس عالمی سمر گیمز،قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آخری مرحلہ 4 جولائی سے شروع ہوگا

اتوار 28 جون 2015 11:47

سپیشل اولمپکس عالمی سمر گیمز،قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آخری ..

اسلام آباد (اُاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء)سپیشل اولمپکس عالمی سمر گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا چھٹا اور آخری مرحلہ4 جولائی سے شروع ہوگا۔ سپیشل اولمپکس پاکستان کے نیشنل سپورٹس ڈائریکٹر ارشد جاوید نے بتایا کہ تربیتی کیمپس اسلام آباد، کراچی، لاہور اور واہ کینٹ راولپنڈی میں منعقد ہونگے، ایتھلیٹکس اور بیڈمنٹن کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں، سائیکلنگ اور پاور لیفٹنگ کا لاہور، باسکٹ بال، فٹ بال، سوئمنگ اور ٹینس کا کراچی میں  ٹیبل ٹینس کا تربیتی کیمپ واہ کینٹ راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی دستہ نو کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرے گا جن میں اتھلیٹکس، سوئمنگ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، سائیکلنگ، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس اور پاور لفٹنگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ارشد جاوید نے کہا کہ پاکستانی مرد کھلاڑی ان تمام گیمز میں شرکت کریں گے جبکہ خواتین کھلاڑی فٹ بال اور پاورلفٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔ ارشد جاوید نے بتایا کہ سپیشل اولمپکس عالمی سمر گیمز 2015ء امریکہ کے شہر لاس ایجلس 25 جولائی سے 3 اگست تک کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان سمیت 177 ممالک کے سات ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گیمز میں پاکستان کے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل 80رکنی دستہ شرکت کرے گا جن میں 55 مرد اور خواتین کھلاڑی، 18 کوچز اور 7 آفیشلزشامل ہونگے، قومی دستہ 21 جولائی کو امریکہ روانہ ہوگا۔