انٹیلی جنس اداروں نے پاکستان سے ایجنٹ بھارت بلوانے کیلئے ”را“ کے خفیہ طریقے کا کھوج لگا لیا

ایجنٹ ماہی گیروں کے روپ میں بھارت جاتے ،طے شدہ منصوبے کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں ، ذرائع

اتوار 28 جون 2015 12:06

انٹیلی جنس اداروں نے پاکستان سے ایجنٹ بھارت بلوانے کیلئے ”را“ کے خفیہ ..

کراچی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) انٹیلی جنس اداروں نے پاکستان سے ایجنٹ بھارت بلوانے کے لیے ”را“ کے خفیہ طریقے کا کھوج لگا لیا ۔یہ ایجنٹ ماہی گیروں کے روپ میں بھارت جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان سے جانے والے یہ ایجنٹ طے شدہ منصوبے کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہیں اورپھرانہیں خوش آمدید کہہ کردنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ان کی گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرفتاری اورشناخت کے بعد ماہی گیروں کا روپ دھارے ان دہشت گردوں کو علیحدہ کرکے را کے حکام اورفوجی افسروں سے ملوایا جاتا ہے۔را کی جانب سے ان پاکستانی ایجنٹوں کو تمام آسائشیں اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔بھارتی افواج اور را کے اہلکاران ایجنٹوں کو جدید اسلحہ چلانے اور دہشت گردی کے داؤ پیچ سکھاتے ہیں، ان کی برین واشنگ بھی کی جاتی ہے۔اورپھران دہشت گردوں کوجذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈرپر پاکستان کے حوالے کردیا جاتا ہے،جن میں سے اکثرروپوش ہوکر دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا شروع کردیتے ہیں

متعلقہ عنوان :