چنائی سپرکنگز کے 4کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں :سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی کا انکشاف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 جون 2015 12:11

چنائی سپرکنگز کے 4کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں :سابق آئی پی ایل کمشنر ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) انڈین پریمیئر پر لگے میچ فکسنگ الزامات کی بازگشت ابھی ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی نے چنائی سپر کنگز کے4 ’’سپر سٹار‘‘ کو میچ فکسنگ میں ملوث قرار دیکر ایک نیا پنڈرا بکس کھول دیا ہے ۔ گزشتہ روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئی پٹاری کھولتے ہوئے للت مودی کا کہنا تھا کہ چنائی سپنر کنگز کے تین کھلاڑی روندرا جدیجا ، سریش رائنا اور ڈووین براوو میچ فکسنگ میں ملوث ہیں ۔

اس موقع پر انہوں نے 2013ء میں موجود آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کو لکھا گیا خط بھی ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے ان تینوں کھلاڑیوں کی دیانتداری پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا اور ان پر ایک مشتبہ بکی بابا دیوان سے نزدیکی تعلقات رکھنے کا شبہ ظاہر کیا تھا جس نے انہیں پیسے دینے کے ساتھ ساتھ فلیٹ بھی تحفے میں دیئے تھے ۔

(جاری ہے)

رواں سال 13مئی کو بھی للت کمار مودی نے انکشاف کیا تھا کہ چنائی سپر کنگز کے کم سے کم 4کھلاڑی آئی پی ایل میں میچ فکسنگ میں ملوث ہیں ۔

24مئی کو اپنے کیے گئے ٹویٹس میں للت مودی کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی سپریم کورٹ جسٹس مدگال کمیشن رپورٹ کو پبلک کردیتی ہے تو اس میں دیئے گئے کم سے کم 4نام چنائی سپر کنگز کے کھلاڑیوں کے ہوں گے ۔ سابق آئی پی ایل کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ بی سی سی آئی ، انوراگ ٹھاکر اور انڈیا سیمنٹ سٹے کے معاملات پر عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سالوں سے کہ رہے ہیں کہ آئی پی ایل کے ہر میچ پر 9000سے 10,000کروڑ روپے کا جوا لگ رہا ہے ، انہوں نے سری نواسن کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ اسی لیے بی سی سی آئی سے جڑے رہنا چاہتے ہیں کیوں کہ یہ انہیں کرپشن کرنے کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :