نائیجیریا میں خواتین خودکش بمباروں کے حملہ میں 3افراد ہلاک، 16 زخمی ہو گئے

اتوار 28 جون 2015 12:25

نائیجیریا میں خواتین خودکش بمباروں کے حملہ میں 3افراد ہلاک، 16 زخمی ..

ابوجا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں دو خواتین خودکش بمباروں کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دو خواتین خودکش حملہ آوروں نے ایک ہسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں سکیورٹی اہلکار نے انہیں روکا تو خواتین نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خودکش حملے میں کم ازکم 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ بوکو حرام کی جانب سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران نائجیریا میں کیے جانے والے حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے حال ہی میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر ایک مشترکہ فوج بنانے کے لیے بات چیت کی ہے جس کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :