مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلزپارٹی میں نئی سرد جنگ کا آغاز

کراچی اموات کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دینے پر دو نو ں پا ر ٹیو ں میں تلخی

اتوار 28 جون 2015 12:33

مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلزپارٹی میں نئی سرد جنگ کا آغاز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء کراچی میں اموات کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دینے پر مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلزپارٹی میں نئی سرد جنگ کا آغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مصاحبین اور سینئر رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کی کرپشن کی داستانیں اکٹھی کرے جو سلسلہ وار میڈیا میں دی جائیں گی ۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلزپارٹی میں دوریاں بڑھ رہی ہیں اور سینٹ کے اجلاس میں بھی پیپلزپارٹی لوڈشیڈنگ اور کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے گی ۔

متعلقہ عنوان :