یورپئین گیمز: ایونٹ کے 16 ویں روز باسکٹ بال ، جوڈو اور سوئمنگ کے مقابلے

اتوار 28 جون 2015 13:01

یورپئین گیمز: ایونٹ کے 16 ویں روز باسکٹ بال ، جوڈو اور سوئمنگ کے مقابلے

باکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) یورپئین گیمز میں شاندار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ کے 16 روز اتھلیٹس نے باسکٹ بال ، جوڈو ، سوئمنگ اور تلوار بازی کے مقابلوں میں زور آزمائی کی۔ آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری یورپئین گیمز کے 16 ویں روز ویمنز باسکٹ بال فائنل ایونٹ میں روسی کھلاڑیوں نے یوکرائن کی ٹیم کو دو ایک سے مات دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

مینز باسکٹ بال کے فائنل میں بھی روس کے پلیئرز نے کامیابی سمیٹی۔ مینز سپر ہیوی ویٹ باکسنگ کے مقابلوں میں برطانوی باکسر جوئے جوائس نے میدان مارا۔ ویمنز بینٹم ویٹ باکسنگ ایونٹ میں روس کی ایلینا سیوالیوا نے سونے کا تمغہ جیتا۔ ویمنز 200 فری سٹائل سوئمنگ ایونٹ میں روسی سوئمر ایرینا اوپینیشوا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جوڈو 81 کلوگرام مینز ایونٹ میں جارجیا کے اوتاندلی چیریکیشی ویلی نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ تلوار بازی کی مختلف کیٹگری کے مقابلوں میں روس ، رومانیہ اور اٹلی کے اتھلیٹس فتح یاب ہوئے۔