ویمن ورلڈ کپ فٹبال ، جرمنی اور امریکہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اتوار 28 جون 2015 13:01
کینیڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) کینیڈا میں خواتین فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں جرمنی اور امریکہ کی ٹیموں نے اپنے میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ خواتین فٹبال عالمی کپ میں جرمنی اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا پہلا کوارٹرفائنل کھیلا گیا۔
(جاری ہے)
دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا جس وجہ سے فیصلہ پنلٹی ککس پر کرنا پڑا جہاں قسمت کی دیوی نے جرمن ٹیم کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں پانچ چار سے کامیابی دلوا دی۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں امریکہ اور چین کی ٹیموں کے درمیان جوڑ پڑا۔ دو مرتبہ ویمنز فٹبال کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی امریکی ٹیم نے چین کو باآسانی ایک صفر سے مات دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان کارلی لوئڈ ایک گول سکور کر کے نمایاں رہیں۔ دونوں کامیاب ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.