کراچی میں پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں سمیت 10 ملزمان گرفتار

گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، 2 کلاشنکوف اور4 پستول برآمد ہوئے ہیں ذرائع

اتوار 28 جون 2015 13:46

کراچی میں پولیس کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں سمیت 10 ملزمان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشت گرد بھی شامل بھی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، 2 کلاشنکوف اور4 پستول برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :