ورلڈ ہاکی لیگ ، پاکستان آج آخری گروپ میچ فرانس سے کھیلے گا

اتوار 28 جون 2015 13:56

ورلڈ ہاکی لیگ ، پاکستان آج آخری گروپ میچ فرانس سے کھیلے گا

بیلجئم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) ورلڈ ہاکی لیگ اولمپکس کوالیفائنگ میں پاکستان آج آخری گروپ میچ فرانس سے کھیلے گا ، کوارٹر فائنل تک رسائی پانے والی قومی ٹیم فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے پُرامید ہے ۔ بیلجئم کے شہر اینٹورپ میں کھیلے جا رہے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج پاکستان اور فرانس کا مقابلہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کا آخری گروپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہو گا ۔

اس سے پہلے مقابلے میں دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں ۔ سنسنی خیزی پھیلاتا میچ دو دو کے سکور کی برابری پر ختم ہوا تھا ۔ ایک ایک پوائنٹ لینے والی دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلیں گی ۔ بھارتی سورماؤں کے خلاف دو گول سکور کرنے والے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ ٹیم اچھا کھیلی ، آج فرانس کے خلاف بھی جیت کے عزم سے میدان میں اتریں گے ۔

متعلقہ عنوان :