والوو اوشین ریس ، ابوظہبی کی ٹیم فتحیاب

اتوار 28 جون 2015 14:04

والوو اوشین ریس ، ابوظہبی کی ٹیم فتحیاب

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) سپین میں ہونے والی والوو اوشین ریس میں ابوظہبی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ۔ والوو اوشین ریس کے آخری مرحلے میں سیلرز نے تیز ہواؤں اور سمندر کی لہروں پر سیلنگ کا بہترین مظاہرہ کیا ۔ ایونٹ میں شامل تما م ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب زور بازو دکھائے ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی فیورٹ ابوظہبی اوشین ریس کی ٹیم نے آخری مرحلے میں چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمایا ، لیکن یہ پوزیشن ٹیم کے سابقہ ریکارڈ کے باعث انہیں مجموعی طور پر پہلا نمبر دلوانے کیلئے کافی ثابت ہوئی ۔ انہوں نے 24 پوائنٹس کیساتھ ریس میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایونٹ میں دوسری پوزیشن ٹیم برونل اور تیسری ڈونگ فینگ ریس ٹیم کی رہی ۔