برطانیہ کی تیونس میں اپنے 15 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق

اتوار 28 جون 2015 14:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) برطانیہ نے تیونس میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے میں اپنے 15 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ روز تیونس میں ساحلی تفریحی مقام پر ہونے والے دہشتگردی کے حملے میں اس کے 15 شہری ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا ہے کہ اس تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ کئی افراد شدید زخمی ہیں۔ برطانیہ کے وزیر برائے فارن آفس ٹوبیاز ایلوٹ نے بتایا کہ 7 جولائی کے بعد یہ برطانوی شہریوں پر سب سے بڑا حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد داعش کے جنگجوؤں سے پیدا ہونے والے خطرات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :