رمادی سے عراقی فوج کے انخلاء کا کوئی جواز نہیں تھا  وزیر اعظم حیدر العبادی

عراقی فوج تھوڑی سی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتی تو رمادی ہمارے ہاتھوں سے نہ جاتا خطاب

اتوار 28 جون 2015 15:26

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ پچھلے سال مئی میں الانبار گورنری کے مرکزی شہر رمادی سے عراقی فوج کے انخلاء کا کوئی جواز نہیں تھا میڈیا رپورٹ کے مطابق بغداد میں پریس کلب کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ ہم شکست کے مختلف مراحل میں ہم نے رمادی کو بھی کھو دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عراقی فوج تھوڑی سی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتی اور داعش کیسامنے ڈٹ جاتی تو رمادی ہمارے ہاتھوں سے نہ جاتا۔یاد رہے کہ پچھلے سال مئی میں داعش کے جنگجوؤں نے الانبار کے مرکزی شہر رمادی پر یلغار کی تو عراقی فوج اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں رمادی داعش کے قبضے میں آگیا۔ عراقی فوج کے فرار نے داعش کو شمالی اور مغربی عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضے کا موقع فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :