وقاص شاہ قتل ، سیکورٹی اداروں نے ملزم آصف کے ساتھیوں کا سراغ لگا لیا

اتوار 28 جون 2015 15:51

وقاص شاہ قتل ، سیکورٹی اداروں نے ملزم آصف کے ساتھیوں کا سراغ لگا لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم آصف علی کے 2 ساتھیوں کا سیکیورٹی اداروں نے پتہ لگا لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم آصف علی کے 2 ساتھی نجم اور عدنان بھی وقاص قتل کیس میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم اور عدنان نے واقعہ کے بعد کھارادر میں روپوشی اختیار کی تھی۔ دونوں افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 11 مارچ کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے وقاص شاہ مارا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :