ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات حتمی مراحل میں داخل

سمجھوتا طے کرنے کی قوی امید ہے مگر ابھی مشکل مراحل سے گزرنا ہوگا،جان کیری اگر عالمی طاقتوں نے سخت مطالبات سامنے نہ رکھے، تو حتمی جوہری معاہدہ ممکن ہے، جوہری معاہدہ سب کے مفاد میں ہے، اس لیے عالمی طاقتوں کو بھی لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا،ایرانی وزیر خارجہ جوا د ظریف کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 28 جون 2015 16:16

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے،امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ سمجھوتا طے کرنے کی قوی امید ہے مگر ابھی مشکل مراحل سے گزرنا ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوہری معاہدے کے لیے حتمی مذاکرات ویانا میں ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد احمد ظریف نے کہا کہ اگر عالمی طاقتوں نے سخت مطالبات سامنے نہ رکھے، تو حتمی جوہری معاہدہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ سب کے مفاد میں ہے، اس لیے عالمی طاقتوں کو بھی لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی معاہدہ طے پا جانے کی امید کا اظہار کیا ہے تاہم انکا کہنا تھا کہ ابھی انتہائی سخت معاملات پر بات چیت ہونا باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :