برما کے مسلمان ہجرت کر کے بھی امان نہ پاسکے،کیمپوں میں آئے روز مسلمان خواتین کی عصمت دری کاسلسلہ جاری

اتوار 28 جون 2015 16:16

برما کے مسلمان ہجرت کر کے بھی امان نہ پاسکے،کیمپوں میں آئے روز مسلمان ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) برما میں زندگی و زمین تنگ ہونے کے بعدوہاں کے مسلمان ہجرت کر کے بھی امان نہ پاسکے، روہنگیا سے ہجرت کرنے والے مسلمان جو زندگی بچانے کے لیے ہجرت کر گئے تھے انکی خواتین ،جنہیں ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں انسانی اسمگلِنگ کیمپوں میں رکھا گیا ہے،جن میں کئی خواتین کی عصمت مْسلسل تار تار کی جارہی ہے۔

جن کیمپوں میں روہنگیا مہاجرین کو پناہ دی گئی ہے وہاں اغوا کاروں کی طرف سے عصمت دری کی یہ شرمناک کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ملائیشیا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے روہنگیا کے لواحقین میں سے ایک ، عبدالشکور،کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رات گئے تھائی لینڈ کی جنگل پوسٹ سے خاتون کو اغواء کرلیا گیا۔ ایسا ہر رات ہوتا ہے،متعدد گارڈ کئی روہنگیا خواتین کو ح پکڑ کر خفیہ مقام پر لے جاتے ہیں اور اْنکا گینگ ریپ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اِن اسمگلنگ کیمپوں سے متعدد قبریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔مئی کے شروع میں تھائی لینڈمیں سات کیمپوں سے تینتیس لاشوں کی اجتماعی قبر یں ملی تھیں۔تھائی پولیس نے شروع مئی کے کریک ڈاوٴن میں تقریباً پچاس افراد کو زیرِ حِراست لے لیا۔جن میں چند مقامی عہدیدار بھی شامل ہیں۔ملائیشین حکام نے کہا اْنکے بارہ پولیس افسران ،جن کے ممکنہ طور پر ملوث ہونے کا شبہ ہے،تفتیش کی جاچکی ہے،تاہم آگے دیکھنا یہ ہے کہ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف عالمی برادری جو اب تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،آگے کیا قدم اٹھاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :