سعودی قوانین کی خلاوف ورزی، پی آئی اے کی فلائٹ پر جرمانہ عائد

پی آئی اے کی تحریری معذرت، فی ممبر تین ہزار ریال جرمانہ، عملے کو ہوٹل جانے کی اجازت دیدی گئی

اتوار 28 جون 2015 16:19

سعودی قوانین کی خلاوف ورزی، پی آئی اے کی فلائٹ پر جرمانہ عائد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء ) پی آئی اے کی لاہور سے سعودی عرب جانے والی پرواز پرسعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پربھاری جرمانہ عائد کیا گیا ۔طیارے کے عملے کو جدہ ایئرپورٹ پر روک لیا گیا جنہیں جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہوٹل جانے کی اجازت مل سکی۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی فلائٹ پی کے سیون فائیو نائن کا عملہ بغیر اجازت لاہور سے جدہ پہنچ گیا،جس پر طیارے کے عملے کو جدہ امیگریشن حکام نے روک لیا گیا۔پی آئی اے انتظامیہ عملے کی سعودی عرب میں آمدورفت کی اجازت کی تجدید کرانا بھول گئی۔جس پر پی آئی اے کی جانب سے تحریری معذرت کے بعد فی کریو ممبر تین ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ جرمانے کی ادائیگی کے بعد عملے کو ہوٹل جانے کی اجازت دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :