پشاور ،شیخ آباد میں بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 3زخمی

اتوار 28 جون 2015 16:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) پشاور کے علاقے شیخ آباد میں بچوں کے جھگڑے پر فائرنگ کے واقعہ میں 2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ اتوار کو بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود میں بچوں کی لڑائی پر دو خاندانوں میں فائرنگ کے تبادلے میں2افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :