فلاح انسانیت فاونڈیشن کے بلوچستان اور تھرپارکر کے دوردراز مقامات پر 24 سو سے زائد واٹر پروجیکٹس مکمل

اتوار 28 جون 2015 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) جماعة الدعوة پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاونڈیشن نے بلوچستان اور تھرپارکر کے دوردراز مقامات پر 24 سو سے زائد واٹر پروجیکٹس مکمل کر لئے۔ جن میں کنویں، ہینڈ پمپ، الیکٹرک واٹر پمپ، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور سولر واٹر پروجیکٹس شامل ہیں- ان منصوبہ جات سے ہزاروں لوگ صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

اس سے پہلے یہ لوگ سینکڑوں کلو میٹر دور سے پینے کے لیے پانی لاتے تھے خصوصاً تھرپارکر میں یہ مشقت طلب کام خواتین کو کرنا پڑتا ہے جو سخت گرمی میں ننگے پاوٴں گھنٹوں پیدل سفر کر کے مٹکوں کے ذریعے پانی لاتی ہیں۔فلاح انسانیت فاونڈیشن نے تھرپارکر کی تحصیلوں اسلام کوٹ، ڈیپلو، کلوئی، چھاچھرو اور مٹھی میں سینکڑوں کنویں بنا کر ان کے گھروں تک پینے کے صاف پانی کی سہولت مہیا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اور اب دو سے تین سو فٹ گہرے کنویں سے پانی نکالنے کی بجائے سولر انرجی والے واٹر پروجیکٹس لگانے شروع کر دئیے ہیں۔ اسی طرح بلوچستان کے علاقوں زیارت، آواران، قلات، خضدار، تربت، پنجگور، جعفرآباد، نوشکی اور کوئٹہ میں سینکڑوں پانی کے منصوبہ جات مکمل کئے گئے ہیں۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن کے بنائے گئے واٹر پروجیکٹس کی سب بڑی افادیت یہ ہوئی ہے کہ اس بلوچستان میں ناراضگی ختم ہو رہی ہے اور محبتیں بڑھ رہی ہیں۔فلاح انسانیت فاونڈیشن کے سینکڑوں واٹر پروجیکٹس ابھی زیر تعمیر ہیں جن کا کام رواں سال کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :