ویسٹ انڈیز نے زمبابوے میں ہونے والے سہ ملکی کر کٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی

اتوار 28 جون 2015 16:28

ویسٹ انڈیز نے زمبابوے میں ہونے والے سہ ملکی کر کٹ ٹورنامنٹ میں شرکت ..

برج ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) ویسٹ انڈیز نے زمبابوے میں ہونے والے سہ ملکی کر کٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ،رواں سال اگست میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں میزبان زمبابوے کے علاوہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز شرکت کریں گئے،ممکنہ طور پر اس تین ملکی ایک روزہ سیریز کا فاتح چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے زمبابوے میں ہونے والے سہ روزہ کر کٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ،رواں سال اگست میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں میزبان زمبابوے کے علاوہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز شرکت کریں گئے،ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے مابین سہ ملکی ٹورنامنٹ میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے سخت مقابلہ ہو گا، چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے ویسٹ انڈیز 88 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ87 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان 9ویں نمبر پر ہے۔

ممکنہ طور پر اس تین ملکی ایک روزہ سیریز کا فاتح چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :