واٹر پولو ورلڈ لیگ ، سربیا اور کروشیا فائنل میں پہنچ گئے
اتوار 28 جون 2015 16:28
اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء ) اٹلی میں کھیلے گئیمردوں کے واٹر پولو ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل میچز میں سربیا اور کروشیا کی ٹیموں نے اپنے میچ جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ واٹر پولو ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ایونٹ میں پہلا سیمی فائنل سربیا اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
(جاری ہے)
سربیا کے پلیئرز نے حریف ٹیم پر دباوٴ برقرار رکھا اور انہیں یکطرفہ مقابلے کے بعد تیرہ نو (13-9) سے شکست دیدی۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا اور امریکہ کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔ کروشیا نے امریکہ کیخلاف بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے 35 فیصد سے زائد مرتبہ گول پوسٹ پر حملہ کیا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد کروشیا کو حریف ٹیم پر گیارہ چھ سے کامیابی ملی۔ دونوں فاتح ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل 28 جون کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.