آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت کاصارفین کوبجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کیلئے غوروغوض

اتوار 28 جون 2015 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) آئی ایم ایف کی طرف سے دباؤ پر حکومت صارفین کو بجلی پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے کیلئے تیار ہو گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے قسط کی منظوری دیتے ہوئے سبسڈی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی، آئی ایم ایف کے دباؤ پر وزارت خزانہ نے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، حکومت لائف لائن صارفین کو تقریباً 100ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے،ماہانہ 200یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے ، آئی ایم ایف نے قسط جاری کرتے وقت توانائی شعبے میں اصلاحات اور سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :