جعفر آباد،تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، ریلوے ٹریک پر نصب 5کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا گیا

اتوار 28 جون 2015 16:44

جعفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء ) تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ڈیرہ اللہ یار ریلوے ٹریک پر نصب 5کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا گیا ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہونے کے تین گھنٹے بعد ریلوے ٹریفک بحال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جعفرآباد میں ڈیرہ اللہ یار ریلوے ٹریک پر نامعلوم تخریب کاروں نے 5کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم نصب کررکھا تھا ایف سی نے دوران چیکنگ مشکوک بیگ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع کردی جس پر امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ عملہ جائے وقوعہ پہ پہنچ گیا اور بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ریلوے انتظامیہ نے سندھ پنجاب سے کوئیٹہ جانے والی مسافر ٹرینوں بولان میل جعفرایکسپریس اور نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ڈیرہ اللہ یار اسٹیشن پر مسافروں کی لائینیں لگی ہوئی تھیں مکمل کلیرینس کے بعد ٹرینوں کو ایف اسی کی سخت نگرانی میں کوئٹہ روانہ کردیا گیا ایف سی نے حساس اسٹیشنوں ڈیرہ اللہ یار ڈیرہ مراد جمالی اور بختیارآباد میں ریلوے اسٹیشنوں کی نگرانی سخت کردی ہے اور مسافروں کے بیگوں سامان کی سختی سے تلاشی لی جارہی ہے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :