افغانستان ، سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں67طالبان جنگجو ہلاک ، 36 زخمی
طالبان اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں، مقامی کمانڈر سمیت12 جنگجو ہلاک ، 13 زخمی جھڑپیں ضلع کھوگیانی میں ہوئیں جس میں داعش کے مقامی کمانڈر قاری میرواعظ الیاس نصرت سمیت5 جنگجو ہلاک ہوئے، طالبان کے7 جنگجو بھی مارے گئے،وزارت دفاع نورستان میں امریکی ڈرون حملہ ، 5 جنگجومارے گئے،ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمانڈر غلام اللہ اور دو گروپ کمانڈر وحید الیاس برکت اور مولوی خلیل شامل
اتوار 28 جون 2015 16:47
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں67طالبان جنگجو ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے ،ادھر طالبان اور داعش کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں مقامی کمانڈر سمیت12 جنگجو ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نیشنل سیکورٹی فورسز نے صوبہ نورستان ،قندوز،فریاب ،ہلمند ،ارزگان اور غزنی میں آپریشن کیے جس میں 43 عسکریت پسند ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ۔
سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔دریں اثناء وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کے دوران 2 افغان فوجی ہلاک ہوگئے ۔(جاری ہے)
ادھر مشرقی صوبہ نورستان میں امریکی ڈرون حملے میں 5 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع وانٹ وائگل کے علاقے ماردیش میں کیا گیا ۔
ڈرون طیارے نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں 5 شدت پسند مارے گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمانڈر غلام اللہ اور دو گروپ کمانڈر وحید الیاس برکت اور مولوی خلیل شامل ہیں۔ صوبہ قندوز میں افغان فضائیہ کی کاروائی میں 19 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔صوبائی پولیس چیف عبدالصبور نصراتی کا کہنا ہے کہ فضائی کاروائی سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے پیش نظر ضلع چار درہ میں کی گئی ۔کاروائی میں 5 غیر ملکیوں سمیت 19 شدت پسند مارے گئے جبکہ 8 زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب مشرقی صوبہ ننگرہار میں طالبان اور داعش کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں 12 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپیں ضلع کھوگیانی کے علاقے زوا میں ہوئی ہیں۔وزارت اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں داعش کے5 جنگجو ہلاک اور5 زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں مقامی گروپ کمانڈر قاری میرواعظ الیاس نصرت شامل ہے ۔جھڑپوں کے دوران طالبان کے7 جنگجو ہلاک اور8 زخمی ہوئے ہیں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.