کویت، مسجد پر خودکش حملے میں ملوث بمبار سعودی شہری نکلا

اتوار 28 جون 2015 16:47

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جمعہ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار سعودی شہری تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو روز قبل مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں آپریشن جاری ہے جب کہ فورسز نے خودکش بمبار کو مسجد تک لے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار سعودی شہری تھا جس کی شناخت فہد سلیمان عبدالمحسن کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس حملے کے بعد اس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ کویت کے ضلع سوابر کی امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خود کش بمبارنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔