بیلجیم میں برٹش سکول چلڈرن کی بس کو حادثہ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

اتوار 28 جون 2015 16:48

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) بیلجیم میں برٹش سکول چلڈرن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ موٹروے پر میڈل کریک کے مقام پر پیش آیاجہاں بس ایک پل کے پلر سے ٹکرا گئی ۔ بس میں 34برٹش سکول چلڈرن ،6نوجوان اور 2 ڈرائیور سوار تھے ۔حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں اور تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :