تیمرگرہ، نجی ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیدیا،تین بیٹے ، دو بیٹیاں شامل

اتوار 28 جون 2015 16:50

تیمرگرہ، نجی ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیدیا،تین ..

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) تیمرگرہ کے نجی ہسپتال مسرت شوکت میڈیکل کمپلکس میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا،بچوں میں تین بیٹے جبکہ دو بیٹیاں شامل ،مسرت شوکت میڈیکل کمپلکس تیمرگرہ کے چیف ایگزیکیٹوڈاکٹر شوکت علی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتا یا کہ تحصیل بلامبٹ کے علاقہ کڈھ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مسمات(ن) کو مسرت شوکت ہسپتال لائی گئی جس کو شدید تکلیف تھی جہاں پر مسرت شوکت ہسپتال تیمرگرہ کے گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر مسرت علی نے خاتون کا معائنہ کیا اور آپریشن تجویز کیا جس پر خاتون کے رشتہ دار آپریشن کیلئے راضی ہوگئے اور ڈاکٹر مسرت علی نے خاتون کا کامیاب آپریشن کرکے خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا انھوں نے بتایا کہ بچوں مین تین بیٹے اوردو بیٹیاں شامل ہے اور زچہ بچہ مکمل صحت مند ہے ،خاتون کے گھر والوں نے ان کے ہاں پانچ بچے کی پید ائش کو اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ قرار دیتے ہو ئے خوشی کا اظہار کیا ،اس موقع پر مسرت میڈیکل کمپلکس کے چیف ایگز یکیٹو ڈاکٹر شوکت علی نے مذید بتایا کہ خاتون کی کامیاب آپریشن پر ادھا گھنٹہ کا وقت لگا اور تمام بچے اور انکی ماں مکمل صحت مند ہے اور ودونوں کو کو ئی خطرہ نہیں انھوں نے کہا کہ کامیاب آپر یشن اور بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش پر ان کی گھر والے بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :