یونس خان اپنا 100واں ٹیسٹ یاد گار بنانے میں ناکام ، تجر بہ کار بلے باز دونوں اننگز میں 46 رنز بنا سکے

اتوار 28 جون 2015 16:50

یونس خان اپنا 100واں ٹیسٹ یاد گار بنانے میں ناکام ، تجر بہ کار بلے باز ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء)پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان اپنے 100ویں ٹیسٹ کو یاد گار نہ بنا سکے،تجر بہ کار بلے باز دونوں اننگز میں 46رنز ہی بنا سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین دوسرا ٹیسٹ پاکستانی بلے باز یو نس خان کا 100واں ٹیسٹ میچ تھا،تجر بہ کار بلے باز اپنے 100ویں ٹیسٹ کو یادگار نہ بنا سکے اور دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 6رنز بنا کر آؤ ٹ ہو ئے جبکہ دوسری اننگز میں 40رنز ہی بنا سکے۔پاکستانی بلے باز نے اپنے ٹیسٹ کیر ئیر میں 100ٹیسٹ میچوں میں 8640رنز بنا چکے ہیں جن میں 29سنچریاں اور 29ہی نصف سنچریاں شامل ہیں۔