وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی سے متعلق پالیسی تیار کرلی، بلٹ پروف گاڑی کے این او سی کیلئے درخواست دہندہ کا نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار، پالیسی حتمی منظوری کیلئے وزیر داخلہ کو ارسال

اتوار 28 جون 2015 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی سے متعلق پالیسی تیار کرلی، بلٹ پروف گاڑی کے این او سی کیلئے درخواست دہندہ کا نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دے دیا گیا، پالیسی حتمی منظوری کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بھیج دی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی سے متعلق پالیسی تیار کرلی ہے، بلٹ پروف گاڑی کے این او سی کیلئے درخواست دہندہ کا نیشنل ٹیکس نمبر لازمی قرار دے دیا گیا، نئی پالیسی کے متن میں کہا گیا کہ این او سی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد جاری کیا جائے گا، درخواست دہندہ کو 6ماہ کی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی وزارت داخلہ کو جمع کرانا ہوں گی۔

بلٹ پروف گاڑیوں کے اسٹینڈرڈ کے تحت این او سی کی فیس ایک سے تین لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے،پالیسی حتمی منظوری کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بھیج دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :