کراچی میں رینجرز کا ایکشن قابل تحسین ہے، پنجاب میں بھی لاشیں گریں، وہاں بھی آپریشن ہونا چاہیے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،30 جولائی کو دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان روانگی سے قبل لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 جون 2015 17:57

کراچی میں رینجرز کا ایکشن قابل تحسین ہے، پنجاب میں بھی لاشیں گریں، ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز کا ایکشن قابل تحسین ہے، پنجاب میں بھی لاشیں گریں، وہاں بھی آپریشن ہونا چاہیے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،30 جولائی کو دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔ اتوار کو ڈاکٹر طاہر القادری لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے، ڈاکٹر طاہر القادری (کل) پیر کی صبح ساڑھے 7 بجے پاکستان پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ کچھ قاتل پنجاب میں بھی دندناتے پھر رہے ہیں، پنجاب میں عدل کی فراہمی کا وقت کب آئے گا، کراچی میں رینجرز کا ایکشن قابل تحسین ہے، پنجاب میں بھی لاشیں گریں، وہاں بھی آپریشن ہونا چاہیے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،30 جولائی کو دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قانونی جنگ جاری ہے،قاتلوں کو سزا ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے، موجودہ حکمران صرف عوام کو لوٹنے کیلئے اقتدار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔