سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم بیٹے کیساتھ کمبوڈیا میں مچھلیوں کا شکا ر کرتے رہے

اتوار 28 جون 2015 19:07

سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکہم بیٹے کیساتھ کمبوڈیا میں مچھلیوں کا ..

نوم پنہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء )انگلینڈ کے سابق سٹار فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم اپنے اہل خانہ کے ساتھ کمبوڈیا کی سیروسیاحت کے بعدواپس وطن پہنچ گئے ، باپ بیٹے میں گزشتہ دنوں سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کا مقابلہ ہوا جو باہمی رضامندی کے ساتھ برابری پر ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

بیکہم نے بروکلین کی پکڑی ہوئی نایاب مچھلی کے ساتھ فوٹو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے ،تصویر میں باپ بیٹے نے ایک ہی طرح کی کیپ پہن رکھی ہے ۔سابق انگلش فٹبالرنے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میرے بڑے بیٹے بروکلین نے ڈوری فش پکڑ کر مجھے بھی حیران کردیا ۔