کھیل سے الگ ہو کر کوچنگ کرنیکا کوئی ارادہ نہیں،کمار سنگاکارا

اتوار 28 جون 2015 20:01

کھیل سے الگ ہو کر کوچنگ کرنیکا کوئی ارادہ نہیں،کمار سنگاکارا

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ انگلش کاؤنٹی سرے سے دو سالہ معاہدہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ میں رکاوٹ نہیں بنے گا جبکہ انہوں نے اس امکان کو بھی مسترد کر دیا کہ وہ کھیل سے الگ ہو کر کوچ بھی بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو وہ بہت برے کوچ ثابت ہوں گے کیونکہ انہیں اس بات کا یقین نہیں ہے کہ ان میں کوچز والا صبر موجود ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سری لنکن ڈریسنگ روم میں کافی مضبوطی اور اہلیت موجود ہے اور اینجلو میتھیوز ایک بہترین کرکٹر ہی نہیں بلکہ کپتانی کیلئے درست چوائس ہیں اور ٹیم میں بے خوف کرکٹ کا کلچر نظر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :