کیریبین پریمیئر لیگ:سینٹ لوسیا نے سنسنی خیز مقابلے میں گیانا کو دو رنز سے ہرا دیا

اتوار 28 جون 2015 20:14

کیریبین پریمیئر لیگ:سینٹ لوسیا نے سنسنی خیز مقابلے میں گیانا کو دو ..

سینٹ لوسیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میں سینٹ لوسیا نے گیانا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے ہرا دیا۔ بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ بارش کے باعث میچ 18 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سینٹ لوسیا نے 6 وکٹوں پر 156 رنز بنائے ۔ جانسن چارلس نے 26 گیندوں پر چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ بیٹن، پرمال اور نارائن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گیانا کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 154 رنز ہی بنا سکی۔ آسٹریلین بیٹسمین بریڈ ہوج 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔