برطانوی کار ریسر ہملٹن پیرالمپک فوجیوں کیساتھ وہیل چیئر باسکٹ بال کھیلتے رہے

اتوار 28 جون 2015 20:25

برطانوی کار ریسر ہملٹن پیرالمپک فوجیوں کیساتھ وہیل چیئر باسکٹ بال ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء )انگلش فارمولا ون ڈرائیور لوئیس ہملٹن کو پیرالمپک گیمز کا ایمبسڈر مقرر کیا گیاہے ،انہوں نے اپنی پہلی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے انگلینڈ کے تاریخی ٹیڈورتھ ہاؤس کا دورہ کیا اور جنگ میں زخمی ہوکر معذور ہونیوالے فوجیوں کیساتھ وہیل چیئر باسکٹ بال میچ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

فارمولا ون ڈرائیور پہلے پیر المپک گیمز ایمبسڈر مقرر ہوئے ہیں ،انہوں نے ٹیڈ ورتھ ہاؤس میں کافی وقت گزارا اور وہاں موجود افراد کے ساتھ تصاویربھی بنوائیں ۔ ایک سابق افسر نے کہا کہ ہملٹن نے یہاں آکرہمارابہت حوصلہ بڑھایاجس سے جوانوں کوہمت ملے گی۔