آئی سی سی نے پاکستان میں انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کیلئے ٹاسک فورس کو دوبارہ بحال کر دیا ، شہریار خان آئندہ سال آئی سی سی گورننس کمیٹی کے رکن کیلئے نامزد ،ظہیر عباسی کی بطور آئی سی سی صدر تقرری کو سراہا گیا، پاک زمبابوے کامیاب سیریز کی ڈاکو منٹر ی رپورٹ کو تمام ممبر ممالک نے سراہا،آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان سے متعلق فیصلوں پر پی سی بی کا اعلامیہ جاری

اتوار 28 جون 2015 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کیلئے ٹاسک فورس کو دوبارہ بحال کر دیا،ٹاسک ٹیم سیکیورٹی کا جائزہ لے کر کرکٹ بحالی کیلئے تجاویز دے گی،سالانہ اجلاس میں شہریار خان کی آئندہ سال آئی سی سی گورننس کمیٹی کے رکن کیلئے نامزد بھی کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان سے متعلق ہو نے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کر تے ہوئے کہا ہے کہپاکستان کی جانب سے صدارت کیلئے نامزد لیجنڈ کر کٹر ظہیر عباسی کی بطور آئی سی سی صدر تقرری کو سراہا گیاہے۔پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک زمبابوے کامیاب سیریز کی ڈاکو منٹر ی رپورٹ آئی سی سی اجلاس میں دکھائی گئی،رپورٹ میں شائقین کر کٹ کا جوش اور پی سی بی کی طرف سے سیکیورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات کو تمام ممبر ممالک نے سراہا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی کوشش کی یقین دہانی کرائی گئی اور اس حوالے سے آئی سی سی نے پاکستان میں مستقل بنیادوں پر انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کیلئے ٹاسک فورس بحال کر دی ، ٹاسک ٹیم پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لے کر کرکٹ بحالی کیلئے اپنی تجاویز آئی سی سی کو دے گی۔ پی سی بی اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں نشریاتی حقوق کے مسائل کے حل پر زور دیا گیا،جس پر آئی سی سی نے براڈ کاسٹنگ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔