آئی سی سی نے انڈین پریمیئر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی کی ای میل کا نوٹس لے لیا

اتوار 28 جون 2015 20:59

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے انڈین پریمیئر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی کی ای میل کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو آئی سی سی نے سابق بھارتی کمشنر للت مودی کے ای میل کا نوٹس لے لیا ہے، للت مودی نے دو روز قبل اپنے ای میل میں انکشاف کیا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )کی ٹیم چنائی سپر کنگ کے تین کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں، جن میں بھارت کے روندرا جدیجا، سریش رائنا اور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر برائیوو شامل ہیں،ان تینوں کھلاڑیوں نے ریئل اسٹیٹ ٹائیکون بابا دیوان سے رشوت میں نقد رقم اور تحائف وصول کیے تھے۔

لندن میں مقیم للت مودی نے ایک خط ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جون2013 میں انہوں نے یہ خط آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیو رچرڈسن کو کچھ اہم معلومات فراہم کرنے کے لیے لکھا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ رچرڈسن چاہیں تو وہ یہ معلومات آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کو دے سکتے ہیں،اس کے بعد مودی نے سریش رائنا، ڈوائن براوو اور روندرا جدیجا کی نشاندہی کی جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑیوں کے دیوان بابا سے قریبی روابط ہیں،مودی نے الزام لگایاہے کہ ان کھلاڑیوں نے دیوان بابا سے نقد رقوم وصول کی۔

متعلقہ عنوان :