گرمی کا توڑ، کراچی میں 4 روز کے دوران 60کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اے سی فروخت، اے سی چلنے سے بجلی کی طلب میں 200میگاواٹ اضافہ ہوگا جس کے باعث آنے والے دنوں میں بجلی کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،کے الیکٹراک

اتوار 28 جون 2015 21:15

گرمی کا توڑ، کراچی میں 4 روز کے دوران 60کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) شہرقائد میں گرمی کی شدت میں قیامت خیز اضافے اور ہیٹ اسٹروک سے بڑی تعداد میں اموات کے بعد کراچی کے باسیوں نے گرمی کا توڑ نکال لیا،شہریوں نے چار روز کے دوران 60کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ائرکنڈیشنرز خرید لیے۔

(جاری ہے)

ائر کنڈیشنرز کی خریداری اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کراچی کو پہلے ہی بجلی کی قلت کا سامنا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں 7 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، ایسے میں 10 ہزار سے زائد نئے ائرکنڈیشنر چلنے سے بجلی کی طلب میں مزید اضافہ ہو گا۔

اتنی بڑی تعداد میں ائر کنڈیشنرز کی فروخت سے دکانداروں کی بھی چاندی ہو گئی، بیشتر دکانوں پر تو مالکان نے نوٹس لگا دیے کہ اے سی اور روم کولرز دستیاب نہیں ہیں۔کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی چلنے سے بجلی کی طلب میں 200میگاواٹ اضافہ ہوگا جس کے باعث آنے والے دنوں میں بجلی کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :