مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں نصب250 چھتریاں ایک لاکھ43ہزار مربع میٹر جگہ پر سایہ کرتی ہیں ،سینکڑوں واٹر سپرے فین بھی چلتے ہیں،2لاکھ سے زائد نمازی دھوپ اور گرمی سے بچ کر یکسوئی سے نماز ادا کرتے ہیں،مسجد نبوی کی انتظامیہ کے ترجمان عبد الواحد لحطاب

اتوار 28 جون 2015 21:49

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) مسجد نبوی کی انتظامیہ کے ترجمان عبد الواحد لحطاب نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں شدید گرمی اور بالخصوص دوپہر کے وقت تیز دھوپ کے با وجود مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں کے ذوق و شوق میں مزید اضافہ ہو رہا ہے‘مسجد کے تین اطراف بیرونی صحنوں میں نصب250بڑی چھتریاں ایک لاکھ43ہزار مربع میٹر جگہ پر سایہ کر کے 2صب لاکھ سے زائد نمازیوں کو گرمی اور لو سے بچ کر یکسوئی سے نماز ادا کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں -ایک چھتری576مربع میٹر جگہ پر سایہ کرتی ہے جہاں800افراد بیک وقت نماز اد ا کر سکتے ہیں-اس کے علاوہ مسجد کے بیرونی صحن کے ستونوں کے ساتھ نصب سینکڑوں واٹر سپرے فین خودکار طور پر کام کرتے ہیں اور پانی کی پھوار چھوڑ کر درجہ حرارت کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں-انہوں نے بتایا کہ یہ چھتریاں اور سپرے فین جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :