جنوبی وزیرستان ،شوال میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید ،3 زخمی

اتوار 28 جون 2015 22:07

شوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) جنوبی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم شدت پسندوں کے حملے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل شوال میں زیڈکے پوسٹ غلانئی پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار غلام مصطفی شہید جبکہ تین سیکورٹی اہلکار عظیم ،عدنان اور سیف الدین زخمی ہوگئے زخمی ہونیوالے سیکورٹی اہلکاروں کو ملٹری کمبائنڈ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا واضح رہے کہ مذکورہ علاقہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کا سرحدی علاقہ ہے۔