انصاف مر کز میں افطار پارٹی ‘ بدتر ین بدانتظامی پر کارکنوں نے ”گو وی آئی پی گو “گو وی آئی پی گو “کے نعرے لگاتے رہے، بعض کارکنا ن انتظامیہ کو غلیظ گالیاں بھی دیتے رہے اور افطاری کا بائیکاٹ کر دیا‘کارکنوں کی اکثر یت کھانا کھائے بغیر ہی تقریب سے واپس چلے گئی

اتوار 28 جون 2015 22:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) تحر یک انصاف کے لاہور میں قائم انصاف مر کز میں افطاری کے موقعہ پر بدتر ین بدانتظامی پر کارکنوں نے ”گو وی آئی پی گو “گو وی آئی پی گو “کے نعرے لگاتے رہے ‘ بعض کارکنا ن انتظامیہ کو غلیظ گالیاں بھی دیتے رہے اور افطاری کا بائیکاٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں انصاف مر کزنے کارکنوں کے نام پر افطار پارٹی دی مگر وہاں پر تحر یک انصاف کے مر کزی ڈپٹی آرگنائزر سیف اللہ نیاز ی ‘ایم این اے شفقت محمود‘رکن اسمبلی مرادراس ‘حامد خان ایڈوکیٹ سمیت2درجن شخصیات کو بلایا گیا جن کیلئے5مختلف اقسام کے کھانوں کے ساتھ ساتھ دودھ سمیت اہم لوازمات بھی رکھے گے جبکہ کارکنوں کیلئے صرف ایک ڈش اور غیر میعاری اشیاء رکھیں گئیں جس کا علم ہونے پر تحر یک انصاف کے کارکن مشتعل ہوگئے اور ”گو وی آئی پی گو “ظلم کے یہ ضباطے ہم نہیں مانتے “کے نعرے لگاناشروع کر دےئے جسکی وجہ سے تقریب بد نظامی کا شکار ہوگئی جبکہ اس موقعہ پر پارٹی کے بعض کارکناں انصاف مرکز کی انتظامیہ کو غلیظ گالیاں بھی دیتے رہے اور کارکنوں کی اکثر یت کھانے کھائے بغیر ہی تقریب ہی تقریب سے واپس چلے گے ۔