”را“ محمد انور کے ذریعے بھی الطاف حسین کو پیسے بھجواتی رہی،بی بی سی کے بعد بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس “کا دعویٰ ،”را “دبئی کے ایک بینک اور ٹریڈنگ کمپنی کے ذریعے بھی ایم کیوایم کو پیسے دیتی رہی‘2011،2012اور2013میں ایم کیو ایم کے چند لوگوں نے دبئی کے آر اے کے بینک اور جیسمین ویلی ٹر یڈنگ نامی بھارتی کمپنی کے ذریعے15لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم وصول کی تھی‘اخبار کا اپنی رپورٹ میں دعویٰ

اتوار 28 جون 2015 22:26

”را“ محمد انور کے ذریعے بھی الطاف حسین کو پیسے بھجواتی رہی،بی بی سی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) بی بی سی کے بعد بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس “نے لندن میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے سکاٹ لینڈ یارڈ کودئیے بیان کی دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا ،دستاویزات کے حوالے سے طارق میر کے بیان کی مزید تفصیل سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ”را“ محمد انور کے ذریعے بھی الطاف حسین کو پیسے بھجواتی رہی۔

بھارتی اخبار نے پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ”را “دبئی کے ایک بینک اور ٹریڈنگ کمپنی کے ذریعے بھی ایم کیوایم کو پیسے دیتی رہی۔2011،2012اور2013میں ایم کیو ایم کے چند لوگوں نے دبئی کے آر اے کے بینک اور جیسمین ویلی ٹر یڈنگ نامی بھارتی کمپنی کے ذریعے15لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم وصول کی تھی۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ یارڈ نے30مئی 2012کو ایڈگویئر کے پولیس سٹیشن میں طارق میر نامی ایم کیو ایم رہنما کا انٹرویو کیاتھا۔

طارق میر کے بیان کی مزید تفصیل کے مطابق را اور ایم کیوایم حکام کی ملاقاتیں روم کے علاوہ زیورخ،پراگ اور ویانا میں بھی ہوئیں۔ بھارتی حکا م ملاقات کی جگہ اور وقت کا انتخاب کرکے صرف 2روز قبل ہمیں اطلاع دیتے، محمد انور سے جب انڈین ایکسپریس نے رابطہ کیا تو انہوں نے اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کیا تاہم گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں انہوں نے ان الزامات کو مسترد کردیاتھا