سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی علی حسن زرداری کے گھرپر ایف آئی اے کا چھاپہ، ضلعی انتظامیہ کی 6ایمبولینسز کو تحویل میں لے لیا

اتوار 28 جون 2015 22:53

سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی علی حسن زرداری کے گھرپر ایف آئی ..

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی علی حسن زرداری کے گھرپر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ضلعی انتظامیہ کی 6ایمبولینسز کو تحویل میں لے لیا، ایمبولینسز کو وین میں تبدیل کر کے نوابشاہ سے سہیون شریف تک پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر چلایا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست علی حسن زرداری کے گھر نواب شاہ میں واقع گھر پر چھاپہ مارا، جس دوران انہوں ن ے چھ ایمبولینسز برآمد کرلیں، جو کہ سابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر برائے بہبود آبادی فردوس عاشق اعوان نے عوامی خدمات کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ایمبولینسز کے طور پر دی تھیں تاہم ان ایمبولینسز کو وین میں تبدیل کر کے نواب شاہ سے سیہون شریف تک پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر چلائی جا رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :