زیارت ریزیڈنسی کیس،حربیار مری سمیت 33ملزمان پر فرد جرم عائد، آئندہ سما عت پراستغاثہ کے گوا ہان طلب

اتوار 28 جون 2015 23:09

زیارت ریزیڈنسی کیس،حربیار مری سمیت 33ملزمان پر فرد جرم عائد، آئندہ ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی عدالت نے قائداعظم ریزیڈنسی حملہ کیس میں نامزد قوم پرست جلا وطن بلوچ رہنما حربیار مری سمیت 33ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سما عت پراستغاثہ کے گوا ہان کو طلب کر لیا ۔کیس کی سما عت کے دوران عدالت کے جج جنا ب نو روز خا ن ہو ت نے میر حیر بیار مری ،حبیب اللہ ،امان اللہ،امین اللہ،محمد یو سف ،محمد رحیم ،عبدالخا لق شاہ ،اسد اللہ شاہ،عبدالعلی،سید علی ،حضرت علی ،مراد بخش ،داد محمد ،باز محمد،شکار خا ن لالو، محمد روشان الیاس،نثار خا ن ،عبدالپکار عبدالستار،سیف اللہ الیاس ستو،حلیم گنبو،جبل،جیو،ہیبتان،آرزو،تبو مری،اسلم الیاس ،جما ل شاہ ،کو ہی ،یا جو ،بیرک دور محمد الیاس دوروپر فرد جرم عا ئد کر تے ہوئے اگلی سماعت پر استغا ثہ کے گواہان کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے ملزما ن پر الزام ہیں کہ انہوں نے 15جون2013ء کو رات کے وقت قا ئد اعظم ریذیڈنسی کو دھما کہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا ۔جسے واپس تعمیر بھی کر لیا گیا ہے تا ہم اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر نے کی کو ششیں بھی تاحا ل جا ری ہیں حکو مت وقت اور انتظا میہ دعویٰ کر تی چلی آئی ہیں کہ انہوں نے اس حملے میں ملوث ملزمان میں سے بعض اور اہم افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے جن کے کیسز عدلتوں میں زیر سما عت ہیں جبکہ بعض ضما نت پر بھی ہیں ،یاد رہے اس کیس میں مقدمہ کا مدعی بھی ملزما ن کی فہرست میں شا مل ہے پہلے پہل ان کی مدعیت میں مقدمہ دائر کیا گیا تا ہم بعد ازاں انہیں بھی ملزما ن کی فہرست میں شامل کر کے کیس میں شا مل کر دیا گیا ۔

فرنٹئیر کارپس اور پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک کالعدم تنظیم کے عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :