بریگیڈئیر امتیاز نے لین دین کر کے جناح پور کا الزام واپس لیا، آصف زرداری اور رحمان ملک کے کہنے پر ایسا کیا گیا، الطاف حسین ہی نہیں پوری ایم کیو ایم” را“ کیلئے کام کر رہی ہے،متحدہ قومی مومنٹ پر پابندی لگا دینی چاہیے،سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

پیر 29 جون 2015 00:10

بریگیڈئیر امتیاز نے لین دین کر کے جناح پور کا الزام واپس لیا، آصف زرداری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بریگیڈئیر امتیاز نے لین دین کر کے جناح پور کا الزام واپس لیا، آصف زرداری اور رحمان ملک کے کہنے پر ایسا کیا گیا، الطاف حسین ہی نہیں بلکہ پوری ایم کیو ایم” را“ کیلئے کام کر رہی ہے،متحدہ قومی مومنٹ پر پابندی لگا دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہاکہ الزامات بغیر کسی وجہ کے نہیں لگتے، پانچ سال سے کہہ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم ہے۔

انھوں نے کہاکہ،ایم کیو ایم پر پابندی لگا دینی چاہیے۔ بریگیڈئیر امتیاز نے لین دین کر کے جناح پور کا الزام واپس لیا، آصف زرداری اور رحمان ملک کے کہنے پر ایسا کیا گیا۔انھوں نے کہاکہ کینیڈا نے بھی ایم کیو ایم کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ایم کیو ایم محب وطن ہو۔