لاہور،حساس اداروں کا آپریشن، خودکش حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا،4افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 29 جون 2015 01:06

لاہور،حساس اداروں کا آپریشن، خودکش حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا،4افراد ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جون۔2015ء) لاہور میں فیروز والا کے قریب حساس اداروں نے آپریشن کیا ہے جس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، دُنیا نیوز کے مطابق آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا ، دھماکے سےحساس ادارے کے اہلکار سمیت 4افراد زخمی ہوئے ہیں، دُنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق مزید3خودکش حملہ آوروں کے موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔